سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(187) شادی کے بعد بیوی نفسیاتی مریض نکلی،تو کیا مہر واپس لیا جا سکتا ہے؟

  • 15705
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-27
  • مشاہدات : 1155

سوال

(187) شادی کے بعد بیوی نفسیاتی مریض نکلی،تو کیا مہر واپس لیا جا سکتا ہے؟
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
میں نے شادی کی اور کچھ مدت بعد یہ انکشاف ہوا کہ میری بیوی تو نفسیاتی مریضہ ہے جبکہ اس کی بہنیں ایسی نہیں ہیں۔اس کے گھر والوں نے شادی کے وقت مجھ س مہر طلب کیا تو میں نے ادا کردیا۔اب اس حالت میں مہر کے متعلق کیا حکم ہے مجھے افسوس ہوتا ہے کہ مجھ سے دھوکہ ہوا ہے؟تو کیامہر کے متعلق دوبارہ  سوچا جاسکتاہے۔اس لیے کہ میری عائلی زندگی بہت ہی خراب ہے۔اگر طلاق ہوجائے تو ممکن ہے وہ اپنے مہر کو کسی اچھے سے وکیل کرنے میں استعمال کرلے جس کے ذریعے امریکی قانون کے مطابق مجھ سے بہت کچھ اور مال بھی حاصل کرلے گئی مجھے اس حالت میں کیا کرنا چاہیے؟

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اگر وہاں کوئی شرعی  قاضی ہوتو اس سے رابطہ کریں اور اگر نہ ہوتو پھر معاملہ یہ ہے کہ اگر عورت سے ہم بستری کرلی گئی ہے تو اسے مہر دیناہوگا کیونکہ اب یہ اس کا حق ہے۔

یہ مرض اگرایساہے کہ جس کی وجہ سے عورت سے ہم بستری ممکن نہیں تو پھر اس حالت میں اسے جو مہردیا ہے وہ واپس لے لے کیونکہ اس کے ساتھ دھوکہ ہوا ہے اور یاد رہے کہ اگر اس کے ساتھ دھوکہ نہیں ہوا تو پھر اسے کچھ بھی واپس لینے کا حق نہیں۔اس لیے کہ اس نے عورت کے بارے میں شادی سے پہلے تحقیق میں کوتاہی کا مظاہرہ کیاہے۔(واللہ اعلم)(شیخ محمد المنجد)
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ نکاح و طلاق

ص258

محدث فتویٰ

تبصرے