سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(113) سخت بارش اور طوفانی موسم میں نمازوں کو جمع کرنا

  • 1569
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-19
  • مشاہدات : 1237

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

سخت بارش اور طوفانی موسم میں اگر مغرب اور عشاء کی دونوں نمازوں کو جمع کر کے پڑھنا مقصود ہو تو کیا طریقہ ہے دونوں نمازوں کی سنتوں کی ادائیگی ضروری ہے یا نہیں ؟ اگر موسم کی شدت کئی دنوں پر حاوی ہو جائے تو نمازوں کا جمع کرنا کہاں تک ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! 

بوجہ بارش اگر کوئی نمازیں جمع کرنا چاہتا ہے تو اس کا طریقہ یہ ہے کہ مغرب آخر وقت میں اور عشاء اول وقت پڑھے اسی طرح ظہر آخر وقت اور عصر اول وقت میں ادا کرے رسول اللہﷺ نے مدینہ منورہ میں جو نمازیں جمع کر کے پڑھی تھیں ان کی صورت یہی تھی جیسا کہ(سنن نسائی بابُ الْوَقْتِ الَّذِيْ یَجْمَعُ فِیْہِ الْمُقِیْمُ) میں وضاحت موجود ہے باقی اس رعایت ورخصت کی حد میرے علم میں نہیں رہا سنن رواتب کا معاملہ جمع کی صورت میں تو ان کی حیثیت وہی ہے جو عدم جمع کی صورت میں ہے۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

احکام و مسائل

نماز کا بیان ج1ص 112

محدث فتویٰ

 

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ