قیامت تک ہونے والے ہر کام کو اللہ تعالیٰ نے اس وقت سے لوح محفوظ میں لکھ رکھا ہے جب سے قلم کو پیدا کیاہے اس لیےکہ(کائنات میں) سب سے پہلے اللہ تعالیٰ نے قلم کو پیدا کیا اور اسے حکم دیا کہ لکھ اس نے کہا،میرے پروردگار! میں کیا لکھوں؟اللہ تعالیٰ نے فرمایا،جو کچھ بھی ہونے والا ہے اس کے متعلق لکھ دے تو وہ اسی وقت چل پڑا اور اس نے قیامت تک ہونے والے ہر کام کے متعلق لکھ دیا۔( صحیح :صحیح الجامع الصغیر(2018)ابو داود(4700) کتاب السنۃ :باب فی القدر ترمذی (2155) کتاب القدر :باب)
تو اللہ تعا لیٰ کی طرف سے شادی کے متعلق بھی لکھا جاچکا ہے کہ زوجین میں سے ہر ایک فلاں دوسرے کے ساتھ ازدواجی رشتے میں منسلک ہوگا۔اللہ تعالیٰ پر زمین وآسمان کی کوئی چیز بھی مخفی نہیں۔(شیخ ابن عثمین رحمۃ اللہ علیہ )