(162) اپنے بھائی کے پیغام نکاح پر پیغام نکاح بھیجنا
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کیا ا پنے بھائی کے پیغام نکاح پر اپنا پیغام نکاح بھیج دینا جائز ہے؟
الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
کسی بھی مسلمان کے لیے جائز نہیں کہ وہ اپنے کسی دوسرے مسلمان بھائی کے پیغام نکاح پر اپنا پیغام نکاح بھیج دے کیونکہ حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے ثابت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
"لَا يَخْطُبُ أَحَدُكُمْ عَلَى خِطْبَةِ أَخِيهِ "
"تم میں کوئی بھی اپنے بھائی کے پیغام نکاح پر پیغام نکاح نہ دے۔"( بخاری (5142) کتاب النکاح باب لا یخطب علی خطبۃ اخیۃ حتی ینکح اوید ع مسلم(1412) کتاب النکاح باب تحریم الخطبۃ علی خطبۃ اخیہ حتیٰ یاذن او یترک ترمذی(1292) (سعودی فتویٰ کمیٹی)