سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(111) غروب اور طلوع آفتاب کے وقت نماز کی نہی

  • 1567
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-27
  • مشاہدات : 1103

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

جو شخص مسجد میں طلوع آفتاب کے وقت یا غروب آفتاب کے وقت آئے کیا اس وقت نماز ادا کرے یا انتظار کرے کہ سورج نکل آئے یا ڈوب جائے اگر نماز ادا کرے گا سورج نکلنے کے وقت یا غروب کے وقت تو نہی کن کے لیے ہے ’’فَاَمْسِکْ عَنِ الصَّلٰوۃِ‘‘؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! 

رسول اللہﷺ کا حکم ہے جب مسجد میں داخل ہو بیٹھنے سے پہلے دو رکعت نماز پڑھے ایک روایت میں ہے نہ بیٹھے حتی کہ دو رکعت نماز پڑھ لے تو ان اوقات میں داخل ہونے والا کھڑا رہے حتی کہ سورج غروب یا طلوع ہو جائے یا زائل ہو جائے  پھر دو رکعت نماز پڑھ کر بیٹھے اور ان اوقات میں داخل ہوتے ہی دو رکعت نماز پڑھ لے پھر بیٹھ جائے تو بھی درست ہے بہرحال مسجد کی دو رکعت نماز فرض ہے ۔ ’’فَاَمْسِکْ عَنِ الصَّلاَۃِ‘‘ نفل نماز کے متعلق ہے پہلے جواب میں درج شدہ احادیث بھی دلالت کر رہی ہیں کہ نہی والی حدیث میں تخصیص ہو چکی ہے نیز اسباب والی نفل نمازیں نہی سے مستثنیٰ ہیں۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

احکام و مسائل

نماز کا بیان ج1ص 111

محدث فتویٰ

 

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ