سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(151) شادی کی نیت سے متعدد عورتوں کو دیکھنا

  • 15669
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1005

سوال

(151) شادی کی نیت سے متعدد عورتوں کو دیکھنا
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کیا شادی کی غرض سے مسلمان کئی ایک عورتوں کو دیکھ سکتا ہے یا کہ اس پر ضروری ہے کہ وہ ایک لڑکی دیکھے اگر اسے اس سے شادی کی رغبت نہ ہوتو دوسری دیکھے؟

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

لڑکے کے لیے منگیتر کو دیکھنا اس لے جائز کیا گیا ہے تاکہ اسے سکون واطمینان حاصل ہوجائے اور سنت پر عمل ہوسکے جیسا کہ حضرت مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ    اور دیگر صحابہ کی بیان کردہ احادیث میں ملتا ہے منگیتر کو دیکھنے کے لئے چار شرطوں کا پایا جانا ضروری ہے:

1۔نکاح کا پختہ ارادہ

2۔خلوت نہ ہو

3۔فتنے کاڈر نہ ہو

4۔مشروع مقدار سے زیادہ نہ دیکھا جائے

مشروع مقدار یہ ہے کہ جولڑکی عام طور پر اپنے بھائی اوروالدہ وغیرہ کے سامنے جو کچھ ظاہر رکھتی ہے۔لہذا اس بنا پر لڑکی کو صرف اسی وقت دیکھا جائے  گا جب اس سے نکاح کرنے کا  پختہ ارادہ ہو اگر دیکھنے کے بعد دل مطمئن ہوجائے تو ٹھیک ورنہ کسی اور کو دیکھ لے۔(شیخ محمد المنجد)
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ نکاح و طلاق

ص218

محدث فتویٰ

تبصرے