وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!منگنی کے خواہش مند کے لیے جائز ہے کہ وہ جس سے منگنی کا ارادہ رکھتا ہے اسے دیکھتے وقت اس سے گفتگو کرے،البتہ وہ اس کے خلوت کرکے اسے نہ دیکھے(یعنی صرف کسی محرم رشتہ دار کی موجودگی میں ہی اسے دیکھے)۔(سعودی فتویٰ کمیٹی)