سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(126) پردہ کرکے غیر محرموں کے ساتھ بیٹھنا

  • 15644
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 1099

سوال

(126) پردہ کرکے غیر محرموں کے ساتھ بیٹھنا
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کیا گھر میں عورت پر یہ واجب ہے کہ وہ غیر محرموں مثلاً دیوروں وغیرہ سے پردے میں رہے؟یا صرف اتنا ہی کافی ہے کہ وہ ڈھیلے ڈھالے اوسر کھلے کپڑے پہن لے اور اپنے حجاب پہن کر گھونگھٹ نکال لے؟

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اللہ تعالیٰ نے عورت پر واجب کیا ہے کہ وہ غیر محرموں کے سامنے اپنے سارے جسم کو چھپائے اور اس میں چہرہ اور ہاتھ بھی شامل ہیں اور یہ پردہ یا کپڑے جن سے جسم چھپایا جائے کھلے ہونے چاہیں جو کہ جسم کی ہیت کو نہ اُبھاریں اور نہ ہی فتنہ پھیلانے کا باعث ہوں۔ شیخ عبدالعزیزبن باز  رحمۃ اللہ علیہ  کہتے ہیں:

جب عورت شرعی پردہ کیے ہوئے ہو تو اس کے لیے اپنے دیوروں،چچازاد،اور خالہ زاد وغیرہ کے ساتھ بیٹھنا جائز ہے لیکن اس میں بھی کوئی شک وشبہ والی بات نہ ہو اور نہ ہی ان کے ساتھ خلوت ہو تب بیٹھ سکتی ہے ۔لیکن اگر اس میں خلوت ہو یا  پھر تہمت اور الزام کا خدشہ ہو تو پھر ان کے ساتھ بیٹھنا جائزنہیں۔

عورت کو اپنے خاوند کے عزیز واقارب سے پردہ کرناہوگا اور بالخصوص دیوروں سے پردے کا زیادہ خیال  رکھے کیونکہ ان کے لیے عورت کے قریب آنے میں کوئی رکاوٹ نہیں۔(شیخ محمدالمنجد)
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ نکاح و طلاق

ص188

محدث فتویٰ

تبصرے