سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(123) عورت کا اپنے والد اور دیگر محارم کے سامنے سر ننگا رکھنا

  • 15641
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 1283

سوال

(123) عورت کا اپنے والد اور دیگر محارم کے سامنے سر ننگا رکھنا
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کیا عورت کے لیے اپنے والد یا چچا کے سامنے اپنا سر ننگا رکھنا جائز ہے یا نہیں؟حالانکہ اس کا چچا ہمیشہ اسے نصیحت کرتاہے کہ وہ سر ڈھانپ کررکھا ہے ہم افادے کے طلب گار ہیں۔

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
زیادہ بہتر تو یہ ہے کہ وہ اپنا سر ڈھانپنے لیکن اگر وہ ایسا نہیں کرتی تو اس میں کوئی حرج نہیں کیونکہ والد اور چچا اس کے محرم ہیں اور ان کے لیے اس کی طرف دیکھنا جائز ہے۔
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ نکاح و طلاق

ص184

محدث فتویٰ

تبصرے