سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(118) کیا منہ بولا بھائی محرم ہے؟

  • 15636
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-22
  • مشاہدات : 1524

سوال

(118) کیا منہ بولا بھائی محرم ہے؟
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
میری سہیلی کا ایک منہ بولا بھائی ہے جس نے اس کی والدہ کا دودھ بھی نہیں پیا میر ی سہیلی کی والدہ نے اسے تین برس تک کی عمر میں لاوارث بچوں کے آفس کے ذریعے منہ بولا بیٹا بنایا ان کی آ پس میں کوئی رشتہ داری بھی نہیں۔وہ عورت بھی مسلما ن ہے اور لڑکابھی لیکن اب وہ مرتد ہوچکا ہے وہ لڑکا ا س کے بارے میں لوگوں سے غیبتیں کرتا اور کذب بیانی سے کام لیتا رہتا ہے تو کیا اس سے قطع تعلقی ممکن ہے اس لیے کہ وہ صرف اس کا منہ بولا بھائی ہے اس کے علاوہ اس کا اس سے کوئی ر شتہ نہیں؟اور کیا اس کے مرتد ہوجانے کے بعد وہ اسے سلام کرے؟

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

یہ بچہ اس خاندان سے کوئی تعلق نہیں رکھتا۔اس کا خاندان سے نہ تو نسبی تعلق ہے اور نہ ہی رضاعی۔اگر وہ بچہ مکلف ہے تو پھر اس کے لیے ان کے محارم کو دیکھنا جائز نہیں۔یہ اس وقت ہے جب وہ دین اسلام پر قائم ہواور جب وہ اسلام سے ہی مرتد ہوچکا ہے تو پھر اس کے لیے یہ جواز کیسے ہوسکتا ہے؟

اسی طرح اس لڑکی کے لیے بھی یہ جائز  نہیں کہ وہ اس سے مصافحہ کرے اور نہی یہ جائز ہے کہ وہ اس کے ساتھ تنہائی اختیار کرے اور اس سے پردہ نہ کرے کیونکہ وہ اس کا محرم نہیں۔نیز اس کے مرتد ہوجانے کے بعد نہ تو وہ اسے سلام کہے اور نہ ہی اس کے سلام کا جواب دے۔ہم اللہ تعالیٰ سے سلامتی وعافیت کے طلب گار ہیں۔(شیخ محمد المنجد)
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ نکاح و طلاق

ص178

محدث فتویٰ

تبصرے