سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(116) عمر رسیدہ چچا زاد بہن سے مصافحہ کرنا اور اس کا سر چومنا

  • 15634
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-27
  • مشاہدات : 1219

سوال

(116) عمر رسیدہ چچا زاد بہن سے مصافحہ کرنا اور اس کا سر چومنا
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
میری ایک چچازاد جس کی عمر ستربرس ہے کیا میں اس کا پر دے کے اوپر سے سر چوم سکتا ہوں یا اس سے مصافحہ کرسکتا ہوں کہ نہیں کیونکہ وہ بوڑھی ہے؟

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

آپ کا اس کے سر کابوسہ لینا یا اس سے مصافحہ وغیرہ کرنا جائز نہیں بلکہ آ پ کے لیے یہ مشروع ہے کہ آ پ اس سے کلام کےذریعے سلام کرلیں خواہ وہ بوڑھی ہی ہے اس حکم کی وجہ یہ ہے کہ وہ آپ کی محرمات میں شامل نہیں۔البتہ اس میں کوئی حرج نہیں کہ آپ اس سے یوں حال دریافت کرلیں کہ آ پ کا اور آ پ کی اولاد کا کیا حال ہے ؟یا اس طرح کی کوئی اور بات(اس سے برھ کر مصافحہ غیر محرم سے درست  نہیں)کیونکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم   کا فرمان ہے:

"إني لا أصافح النساء"

"میں عورتوں سے مصافح نہیں کرتا" صحیح :صحیح الجامع الصغیر(2512) المسلمۃ الصحیحہ (529) وغیرہ

یہ حدیث بوڑھی اور غیر بوڑھی سب عورتوں کے لیے عام ہے اورحضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا     بیان کرتی ہیں کہ :

"مَا مَسَّتْ يَدُ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَدَ امْرَأَةٍ قَطُّ "
"اللہ کی قسم!رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم   کے ہاتھ نے کبھی کسی عورت کے ہاتھ کو چھواتک نہیں۔" صحیح ۔صحیح ابو داود ،ابوداود (2941)کتاب الخراج والامارۃ والفئی باب ما جاءفی البیعہ)
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ نکاح و طلاق

ص177

محدث فتویٰ

تبصرے