لڑکی کا اپنے والد کے ماموں سے شادی کرنا جائز نہیں اس لیے کہ والد کے ماموں اس کے بھی ماموں ہیں اور وہ اس کے محرموں میں سے ہیں۔اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے:
"تم پر تمہاری مائیں،تمہاری بیٹیاں،تمہاری بہنیں،تمہاری پھوپھیاں،تمہاری خالائیں ،تمہاری بھتیجیاں اور تمہاری بھانجیاں حرام ہیں۔ النساء۔23
علمائے کرام نے دلائل کے ساتھ یہ بات ثابت کی ہے کہ والد کا چچا اس کے بیتے بھی چچا ہے اور والد کا ماموں اس کے بیتے کا بھی ماموں ہے۔