سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(99)قادیانی عورت سے مسلمان کی شادی

  • 15607
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 1168

سوال

(99)قادیانی عورت سے مسلمان کی شادی
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

مجھے یہ توعلم ہے کہ مسلمان کسی کتابی عورت سے شادی کرسکتا ہے تو کیا یہ بھی جائز ہے کہ وہ کسی قادیانی عورت سے شادی کرلے جو اچھی شخصیت اور اخلاق حسنہ کی مالک ہو؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

جب قادیانی مذہب کفر اکبر اور اسلام سے خروج ہے تو آپ کے لیے جائز نہیں کہ آپ کسی قادیانی عورت سے شادی کریں خواہ وہ کتنی ہی اچھی شخصیت اور عمدہ اخلاق کی مالک ہو۔کیونکہ اللہ تعالیٰ کاارشاد ہے کہ:

﴿لا هُنَّ حِلٌّ لَهُم وَلا هُم يَحِلّونَ لَهُنَّ ...﴿١٠﴾...الممتحنة

"نہ تو وہ (مسلمان عورتیں) ان(کافر مردوں) کے لیے حلال ہیں اور نہ ہی وہ(کافرمرد) ان (مسلمان عورتوں) کے لیے حلال ہیں۔"

(شیخ محمد المنجد)
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ نکاح و طلاق

سلسله فتاوىٰ عرب علماء 4

صفحہ نمبر 160

محدث فتویٰ

تبصرے