ایک آدمی نے اپنی بیٹی کی شادی کسی شخص سے کردی پھر یہ انکشاف ہوا کہ شوہر تو زنا کی وجہ سے پیدا شدہ ہے تو نکاح کا کیا حکم ہے؟
اگر وہ شخص مسلمان ہے تو نکاح صحیح ہے کیونکہ اس پر اس کی ماں اور اس کے ساتھ زنا کرنے والے کے گناہ کا کوئی وبال نہیں اس لیے کہ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے۔
"اور کوئی بوجھ اٹھانے والی کسی دوسرے کا بوجھ نہیں اٹھائے گی۔"
اور اس لیے کہ اس پر ان دونوں کے عمل کی کوئی عار نہیں جب وہ خود اللہ کے دین پر قائم ہے اور اچھے پسندیدہ اخلاق سے متصف ہے۔ (شیخ ابن باز)