السلام عليكم ورحمة الله وبركاته نماز میں سورہ فاتحہ کےبعد نئی سورہ شروع کرنے کے لیےبسم اللہ کا کیا حکم ہے؟ الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤالوعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته! الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! کسی بھی وقت قرآن کی سورہ شروع کرنے سے پہلے بسم اللہ پڑھنی چاہیے۔ اور نماز میں بھی پڑھنی چاہیے۔ سیدنا انس بن مالک سے روایت ہے کہ ایک دن ہم نبیﷺ کے پاس بیٹھے تھے کہ آپ ﷺ نے سراٹھایا تو ہنس رہے تھے۔ ہم نے پوچھا کہ آپ کو کس چیز نے ہنسایا تو آپﷺ نے فرمایا: ابھی ابھی مجھ پر سورہ نازل ہوئی ہے پھر آپﷺ نے پڑھا بسم اللہ الرحمٰن الرحیم۔ إناعطینٰک الکوثر۔الخ) (صحیح مسلم :400) صحابہ کرامؓ سورہ فاتحہ کے بعد سورت سے پہلے بسم اللہ نہ پڑھنے والے سے ناراض ہوتے تھے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب فتویٰ کمیٹیمحدث فتویٰ
|