سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(86)آزاد مرد کا لونڈی سے نکاح کا حکم

  • 15594
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-27
  • مشاہدات : 1506

سوال

(86)آزاد مرد کا لونڈی سے نکاح کا حکم
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا یہ جائز ہے کہ آزاد مرد لونڈی سے نکاح کرے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

آزاد مسلمان کے لیے مسلمان لونڈی سے نکاح کرنا جائز ہے جبکہ وہ اتنے مہرکی طاقت نہ رکھتا ہو جس کے ساتھ آزاد عورت سے نکاح کر سکے یا لونڈی (خریدنے  کی) قیمت کا مالک نہ ہواور وہ کنوار ہ ہونے کی وجہ سے استمتاع کا محتاج ہو یا عمررسیدہ یا مریض وغیرہ ہونے کی وجہ سے خدمت کا محتاج ہوا ور خواہ اس کی آزاد بیوی چھوٹی عمر کی ہو یا اس کے پاس موجود نہ ہو یا بیمار ہو وغیرہ وغیرہ ۔ اس مسئلے میں دلیل اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کا عموم ہے۔

﴿وَمَن لَم يَستَطِع مِنكُم طَولًا أَن يَنكِحَ المُحصَنـٰتِ المُؤمِنـٰتِ فَمِن ما مَلَكَت أَيمـٰنُكُم ...﴿٢٥﴾...النساء
"اور تم میں سے جس کسی کو آزاد مسلمان عورتوں سے نکاح کرنے کی پوری وسعت و طاقت نہ ہو تو وہ مسلمان لونڈیوں سے جن کے تم مالک ہو( اپنا نکاح کرلے۔"(سعودی فتویٰ کمیٹی )
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ نکاح و طلاق

سلسله فتاوىٰ عرب علماء 4

صفحہ نمبر 145

محدث فتویٰ

تبصرے