کیا چچا کی بیوی اس کی طلاق کے بعد بھتیجے کے لیے حلال ہے؟اور کیا ماموں (ماں کے بھائی) کی بیوی (یعنی مامی ) اس کی طلاق کے بعد بھانجے کے لیے حلال ہے؟
آدمی کے لیے اپنے چچا اور ماموں کی بیوی اس کی طلاق کے بعد حلال ہے اسی طرح اپنے بھائی کی بیوی اور بھائی کے بیٹے کی بیوی بھی حلال ہے۔ جب وہ اسے طلاق دے دے اور اس کی عدت پوری ہو جائے ۔ اس پر تو اپنے صلبی بیٹے کی بیوی اپنے دادا کی بیوی یا اپنے بیٹے کے بیٹے کی بیوی حرام ہے اور ہمیشہ کے لیے حرام ہے۔(شیخ ابن جبرین )