سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(73)شہریت حاصل کرنے کے لیے شادی شدہ عورت سے شادی

  • 15580
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-20
  • مشاہدات : 914

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

میں نے اپنی بیوی سے اسلامی طریقے کے مطابق شادی کی اور میرے بھائی نے شہریت حاصل کرنے کے لیے اس سے کاغذی نکاح کر لیا۔میری بیوی کو خدشہ ہے کہ کہیں یہ حرام نہ ہو۔ ہم ہر وقت اسی بارے میں مناقشہ کرتے رہتے ہیں۔میری بیوی اس سلسلے میں بہت پریشان ہے۔ گزارش ہے کہ آپ اس مسئلے کی وضاحت کریں۔


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

جب آپ کا نکاح شرعی شروط کے مطابق پہلے ہو چکا ہے تو پھر وہ بیوی آپ کی ہے اور آپ کے بھائی کا نکاح باطل ہے کس کا شرعی لحاظ سے کوئی اعتبار نہیں ۔ آپ کے بھائی پر واجب ہے کہ اپنے کیے پر اللہ تعالیٰ کے ہاں توبہ کرے اور آپ دونوں پر بھی واجب ہے کہ اگر آپ نے اس میں اس کا تعاون  کیا ہے تو آپ دونوں بھی توبہ کریں نیز آپ کی بیوی کو مطمئن رہنا چاہئے کہ جب شرعی شروط کے ساتھ آپ دونوں کا نکاح ہوا ہے تو آپ کا نکاح صحیح ہے۔ اللہ تعالیٰ ہی سیدھے راستے کی رہنمائی کرنے والا ہے۔(شیخ محمد المنجد)

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ نکاح و طلاق

سلسله فتاوىٰ عرب علماء 4

صفحہ نمبر 132

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ