فقہ میں میر امذہب وہ ہے جو امام احمد بن حنبل رحمۃ اللہ علیہ کامذہب ہے لیکن برسبیل تقلید نہیں بلکہ ان اصولوں کی اتباع کے طور پر جنہیں انہوں نے اختیار فرمایاتھا۔اختلافی مسائل میں میرا طریق کاریہ ہے کہ میں صرف اسے ترجیح دیتا ہوں جوازروئے دلیل راجح ہو اوراسی کے مطابق فتوی دیتا ہوں خواہ وہ مذہب حنابلہ کے موافق ہویا مخالف ،کیونکہ حق اس بات کا مستحق ہے کہ اس کی اتباع کی جائے،ارشادباری تعالی ہے: