صحت ہو یا مریض ،ہر حالت میں صدقہ کرنا درست ہے بلائیں دورہوجاتی اورخطائیں مٹ جاتی ہیں۔جب کسی شخص کے ہاتھ یا پاوں یا جسم کے کسی حصہ کوکوئی تکلیف پہنچے اوروہ فقراء پرنقدی ،کھانے یا گوشت کا صدقہ کرے ،اس امید سے کہ اللہ تعالی اس کی مصیبت کو دورکرکے اس پر اسی طرح رحم فرمائے جو طرح اس نے فقراءپررحم کیا ہے تواس میں کوئی حرج نہیں ۔حدیث میں ہے نبی کریمﷺنے فرمایا‘‘رحم کرنے والوں پر رحمنبھی رحم فرماتاہے،تم زمین والوں پر رحم کرو،آسمان والاتم پر رحم فرمائے گا۔’’صحیح حدیث میں ہے نبی کریمﷺنےیہ بھی فرمایاہے‘‘جو رحم نہیں کرتا ،اس پر بھی رحم نہیں کیاجاتا۔’’اللہ تعالی نے فرمایاہے:
‘‘اورنیکی کرو،بے شک اللہ نیکی کرنے والوں کو دوست رکھتا ہے ۔’’
نیزفرمایا:
‘‘بلاشبہ (یقینا)اللہ تعالی کی رحمت نیکی کرنے والے سے قریب ہے۔’’
اس مضمون کی اوربھی بہت سی آیات کریمہ ہیں۔