سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(101) مرحوم کی مناسبت سے مسجد کا نام رکھنا

  • 1557
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-27
  • مشاہدات : 1018

سوال

(101) مرحوم کی مناسبت سے مسجد کا نام رکھنا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

میں اپنے مرحوم بیٹے کے ایصال ثواب کے لیے مسجد ومدرسہ بنا رہا ہوں میرے بیٹے کا نام سجاد تھا کیا میں مسجد کا نام جامعہ مسجد سجاد اہل حدیث رکھ سکتا ہوں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! 

آپ اپنے مدرسہ کا نام ’’جامعہ سجاد لأہل الحدیث‘‘ اور اپنی مسجد کا نام ’’جامع سجاد لأہل الحدیث‘‘ رکھ سکتے ہیں شرعاً ان میں کوئی مضائقہ نہیں اللہ تعالیٰ آپ کی یہ حسنات قبول ومنظور فرمائے اور مزید حسنات خالصہ کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین یا رب العالمین

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

احکام و مسائل

مساجد کا بیان ج1ص 108

محدث فتویٰ

 

تبصرے