سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(67)بیٹے کی غیر مدخولہ مطلقہ بیوی سے نکاح کا حکم

  • 15569
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 1745

سوال

(67)بیٹے کی غیر مدخولہ مطلقہ بیوی سے نکاح کا حکم
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا والد کے لیے جائز ہے کہ وہ اپنے بیٹے کی مطلقہ بیوی سے نکاح کرے جبکہ اس نے اس سے ہم بستری نہ کی ہو؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

بیٹا کسی عورت سے شادی کر تو وہ باپ پر ہمیشہ کے لیے حرام ہو جاتی ہے خواہ وہ نسبی بیٹا ہو یا رضاعی اور خواہ اس (بیٹے) نے اپنی بیوی سے ہم بستری یاخلوت بھی نہ کی ہو۔ کیونکہ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے کہ ۔

"وَحَلَائِلُ أَبْنَائِكُمُ الَّذِينَ مِنْ أَصْلَابِكُمْ "

"اور (حرام ہیں تم پر) تمھارے صلبی سگے بیٹوں کی بیویاں۔[1]

اور نبی کریم  صلی اللہ علیہ وسلم   کا فرمان ہے کہ:

"رضاعت سے بھی وہ رشتے حرام ہو جاتے ہیں جو نسب سے حرام ہوتے ہیں۔"[2](سعودی فتوی کمیٹی)


[1] ۔النساء :23۔

[2] ۔صحیح :اروا ء العلیل 1876ابن ماجہ 1937۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ نکاح و طلاق

سلسله فتاوىٰ عرب علماء 4

صفحہ نمبر 124

محدث فتویٰ

تبصرے