سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(59)بے نماز مرد کا بے نماز عورت سے نکاح

  • 15561
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-28
  • مشاہدات : 642

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ایک آدمی بے نماز ہے اور اس نے بے نماز عورت سے ہی نکاح کرلیا ہے تو اس کا اسلام میں کیا حکم ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اگر وہ دونوں اللہ تعالیٰ سے توبہ کرلیں تو وہ اپنے نکاح پر باقی  رہیں گے اور اگر ان دونوں میں سے صرف ایک توبہ کرے تو ان دونوں کے درمیان جدائی ڈال دی جائے  گی ہاں اگر عدت پوری ہونے تک ان  میں سے بے نماز  توبہ کرلے(تو وہ اپنے  پہلے نکاح پر ہی اکھٹے ہوجائیں گے)۔(سعودی فتویٰ کمیٹی)

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ نکاح و طلاق

سلسله فتاوىٰ عرب علماء 4

صفحہ نمبر 115

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ