سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(293) ہاتھ میں گھڑی پہننا

  • 15538
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 801

سوال

(293) ہاتھ میں گھڑی پہننا
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
ہاتھ میں گھڑی پہننےکےبارےمیں کیاحکم ہےبعض لوگ اس پراعتراض کرتےہوئےکہتےہیں کہ اس میں عورتوں کےساتھ مشابہت ہے؟

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
ہمارےنزدیک اس میں کوئی حرج نہیں اوراس میں عورتوں کےساتھ مشابہت بھی نہیں ہےکیونکہ عورتوں اورمردوں کی گھڑیاں مخصوص اورالگ الگ ہیں اوراگرمردوں اورعورتوں کی گھڑیاں ایک جیسی ہوں توپھربھی اس میں کوئی حرج نہیں جیساکہ چاندی کی انگوٹھی مشترک ہے،اسےمرداورعورتیں سب استعمال کرسکتےہیں،اسی طرح گھڑی بھی سب استعمال کرسکتےہیں کیونکہ گھڑی کااستعمال بطورزینت وزیورنہیں ہوتابلکہ اس کااستعمال تواوقات معلوم کرنےکےلئےہوتاہے۔
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

مقالات و فتاویٰ

ص412

محدث فتویٰ

تبصرے