سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(265) والدین کے ساتھ نیکی اور ان کی اطاعت.......

  • 15490
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 932

سوال

(265) والدین کے ساتھ نیکی اور ان کی اطاعت.......
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

میں بسااوقات بعض ضروری کاموں کی وجہ سے اپنی والدہ کی بات کو رد کردیتا ہوں تو اس کے بارے میں کیا حکم ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

والدین کے ساتھ نیک سلوک اورنیکی میں ان کی سمع واطاعت اہم واجبات میں سے ہے لہذا آپ پر واجب ہے کہ اپنی والدہ کے حق کو پورا کرو،اسے راضی کرنے کی کوشش کرو اورنیکی کے کام میں ان کی نافرمانی نہ کرواوراگرایک طرف آپ کے ضروری کام  ہوں اوردوسری طرض والدہ کا کوئی مطالبہ ہو تو والدہ کو بتاکران سے اجازت لے لواوراپنے واجبات کو اداکرلو۔

اگرکام مئوخر کرنے کی صورت میں کوئی نقصان نہ  ہو توپھر پہلے اپنی والدہ کے کام کو ترجیح دواوراگرایسا ممکن نہ  ہو توان میں سے جو اہم ہو اورتاخیر کی صورت میں جس کے نقصان کا اندیشہ ہو تواللہ تعالی کے حسب ذیل ارشادپر  عمل کرتےہوئے اسے پہلے سرانجام دے لو:

﴿فَاتَّقُوا اللَّهَ مَا استَطَعتُم...﴿١٦﴾... سورة التغابن
‘‘سوجہاں تک  ہوسکے اللہ سے ڈرو۔’’
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

مقالات و فتاویٰ

ص391

محدث فتویٰ

تبصرے