السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
اللہ تعالیٰ کے ہاں کون سا عمل افضل ہے، فریضہ حج کی ادائیگی یا ماہ رمضان میں عمرہ کرنا یا نکاح کرنا ایسے شخص کے لیے جو کنوارا ہو؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
اگر آپ اپنے نفس پر زنا میں مبتلا ہو جانے سے خائف ہیں تو فریضہ حج اور عمرہ کی ادائیگی سے پہلے نکاح کر لیجیے اور اگر آپ اپنے نفس پر ایسی کسی چیز سے خائف نہیں ہیں تو شادی سے پہلے فریضہ حج اور عمرہ ادا کر لیجئے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب