سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(87) حرمین میں نوافل پڑھنے کا ثواب

  • 1543
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-21
  • مشاہدات : 1560

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

حرم (بیت اللہ) یا حرم (مسجد نبویﷺ) میں نوافل ادا کرنے کا بھی ثواب بالترتیب لاکھ اور ہزار نفل ادا کرنے کا ثواب ملتا ہے کیا صلوٰۃ الوتر اول اللیل مسجد نبویﷺ میں ادا کرنا افضل ہے یا پچھلی رات اٹھ کر؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! 

مسجد حرام اور مسجد نبوی میں نماز پڑھنے کی فضیلت فرض نماز کے ساتھ مخصوص نہیں فرض اور نفل دونوں کو شامل ہے صلوٰۃ وتر آخر اللیل صلوٰۃ وتر اول اللیل سے افضل ہے اس کا تعلق زمان سے ہے ۔ صلوٰۃ وتر مکہ اور مدینہ میں اپنی رہائش گاہ میں مسجد نبوی اور مسجد حرام میں صلاۃ وتر سے افضل ہے کیونکہ رسول اللہﷺ کا فرمان :

«فَاِنَّ أَفْضَلَ الصَّلاَۃِ صَلاَۃُ الْمَرْئِ فِيْ بَیْتِہٖ إِلاَّ الْمَکْتُوْبَةَ»(صحيح بخاری-كتاب الاذان باب صلاة الليل)

’’آدمی کا اپنے گھر میں نماز پڑھنا افضل ہے مگر فرض نماز‘‘ اوکما قال رسول اﷲﷺ اس کا تعلق مکان سے ہے پھر باجماعت صلاۃ وتر اکیلے صلاۃ وتر سے افضل ہے رمضان المبارک میں تو یہ کل آٹھ صورتیں ہیں رمضان المبارک میں صلاۃ وتر اپنی رہائش گاہ میں آخر اللیل باجماعت پڑھنا باقی ساتوں صورتوں سے افضل ہے ۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

احکام و مسائل

مساجد کا بیان ج1ص 102

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ