بیٹی کاشوہراس کی ماں کےلئےمحرم ہےکیونکہ محرمات کاذکرکرتےہوئےاللہ تعالیٰ نےفرمایاہے:
‘‘اورتمہاری بیویوں کی مائیں(یعنی تمہاری ساسیں)بھی تم پرحرام کردی گئی ہیں۔’’
اس پرتمام اہل علم کااجماع ہےکہ مذکورہ آیت کےپیش نظربیوی کی ماں اوراس کی دادیاں اورنانیاں بھی اس کےشوہرکےلئےمحارم ہیں،لیکن اس سےیہ لازم نہیں آتاکہ ساسس اپنےدامادسےپردہ نہ بھی کرےیااس کےساتھ مل کرکھائے۔اگرایساکرےتویہ احسن اورافضل ہے،اس سےدونوں کےدرمیان محبت اورالفت بڑھےگی اوراللہ تعالیٰ نےجس امرکومباح قراردیاہےاس پرعمل بھی ہوجائےگا۔