سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(224) کیا شادی شدہ شخص کے زنا کرنے سے اس کی بیوی حرام ہو جائے گی؟

  • 15419
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-27
  • مشاہدات : 816

سوال

(224) کیا شادی شدہ شخص کے زنا کرنے سے اس کی بیوی حرام ہو جائے گی؟
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کیاجب کوئی شادی شدہ شخص زناکرےتواس سےاس کی بیوی اس پرحرام ہوجاتی ہےاوراگرعورت بدکاری کرےتواس کاشوہراس پرحرام ہوجاتاہے؟

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

دونوں میں کوئی کسی پرحرام تونہیں ہوتالیکن اس گناہ کےارتکاب کی وجہ سےدونوں کواللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں سچی پکی توبہ کرنی چاہئےاورتوبہ کےبعدایمان صادق اورعمل صالح کامظاہرہ کرناچاہئے۔سچی توبہ اسی صورت میں ہوتی ہےکہ توبہ کرنےوالاگناہ کوچھوڑدے،جوکچھ ہوچکااس پرندامت کااظہارکرےاورعزم مصمم کرےکہ اللہ سبحانہ وتعالیٰ کےخوف،اس کی تعظیم،اس کےثواب کی امیداوراس کےعذاب کےڈرکی وجہ سےوہ آئندہ اس گناہ کاارتکاب نہیں کرےگاارشادباری تعالیٰ ہے:

﴿وَإِنّى لَغَفّارٌ‌ لِمَن تابَ وَءامَنَ وَعَمِلَ صـٰلِحًا ثُمَّ اهتَدىٰ ﴿٨٢﴾... سورة طه

‘‘اورجوشخص توبہ کرے،ایمان لائےاورعمل نیک کرےپھرسیدھےراستےپرچلتارہےاس کومیں بخش دینےوالاہوں۔’’

اورفرمایا:

﴿يـٰأَيُّهَا الَّذينَ ءامَنوا توبوا إِلَى اللَّهِ تَوبَةً نَصوحًا...﴿٨﴾... سورة التحريم

‘‘اےایمان والو!اللہ کےسامنے(صاف دل سے)خالص سچی توبہ کرو۔’’

مزیدفرمایا:

﴿وَتوبوا إِلَى اللَّهِ جَميعًا أَيُّهَ المُؤمِنونَ لَعَلَّكُم تُفلِحونَ ﴿٣١﴾... سورة النور

‘‘اےاہل ایمان!تم سب اللہ کی بارگاہ میں توبہ کروتاکہ فلاح پاؤ۔’’

زناحرام امورمیں سب سےبڑھ کرحرام اوراکبرالکبائر(سب سےبڑاگناہ)ہے۔اللہ تعالیٰ نےمشرکوں،ناحق قتل کرنےوالوں اورزانیوں کوسرزنش کرتےہوئےکہاہےکہ ان کےلئےقیامت کےدن دوگناعذاب ہوگااورذلیل وخوارہوکرہمیشہ عذاب الہٰی میں مبتلارہیں گےکیونکہ ان کاجرم بہت بڑااوران کافعل بےحدقبیح ہے،جیساکہ فرمان باری تعالیٰ ہے:

﴿وَالَّذينَ لا يَدعونَ مَعَ اللَّهِ إِلـٰهًا ءاخَرَ‌ وَلا يَقتُلونَ النَّفسَ الَّتى حَرَّ‌مَ اللَّهُ إِلّا بِالحَقِّ وَلا يَزنونَ وَمَن يَفعَل ذ‌ٰلِكَ يَلقَ أَثامًا ﴿٦٨ يُضـٰعَف لَهُ العَذابُ يَومَ القِيـٰمَةِ وَيَخلُد فيهِ مُهانًا ﴿٦٩ إِلّا مَن تابَ وَءامَنَ وَعَمِلَ عَمَلًا صـٰلِحًا ...﴿٧٠﴾... سورة الفرقان

‘‘اورجواللہ کےساتھ کسی اورمعبودکونہیں پکارتےاورجس جاندارکومارڈالنااللہ نےحرام، قراردیاہےاس کوقتل نہیں کرتےمگرجائزطریق(یعنی شریعت کےحکم)سےاوربدکاری نہین کرتےاورجویہ کام کرےگاسخت گناہ میں مبتلاہوگاقیامت کےدن اس کودوگناعذاب ہوگااورذلت وخواری سےہمیشہ اس میں رہےگامگرجس نےتوبہ کی اورایمان لایااوراچھےکام کئے۔’’

ہرمسلمان مرداورعورت پریہ واجب ہےکہ وہ اس بہت بڑی فحاشی وبدکاری اوراس کےاسباب ووسائل سےاجتناب کرےاورجوکچھ پہلےہوچکااس سےسچی توبہ کرے،صدق دل سےتوبہ کرنےوالوں کی توبہ کواللہ قبول فرمالیتاہےاوران کےگناہوں کومعاف فرمادیتاہے
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

مقالات و فتاویٰ

ص344

محدث فتویٰ

تبصرے