(210) میری والدہ کا وقف کیا ہوا گھر گر گیا ہے کیا میں اسے فروخت....
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
میری والدہ نےایک گھروقف کیاتھا،اس گھرکوبنےہوئےایک طویل عرصہ گزرگیاہےحتٰی کہ اب یہ رہنےکےقابل نہیں ہے،میں چاہتاہوں کہ اس وقف کومنتقل کردوں یعنی اسےبیچ کراس کی قیمت کسی مسجد،یافلاحی ادارےیانیکی کےکسی اورکام پرخرچ کردوں،کیامیرےلئےایساکرناجائزہے؟
الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!آپ وقف میں تصرف نہیں کرسکتےاورنہ وقف کرنےوالےکےتعین کےخلاف اسےکسی اورمقصدکےلئےمنتقل کرسکتےہیں اوراگروقف کی افادیت ختم ہوجائےتواسے اسی کےمثل یااس کےقائم مقام صورت میں منتقل کرسکتےہیں،خواہ وہ زمین ہویادکان یاباغ تواس کےغلہ کومذکورہ گھرکےمصرف میں خرچ کیاجائےاوریہ منتقلی اس شہرکےمحکمہ اوقاف کی وساطت سےہونی چاہئےجس میں وہ مکان موجودہو۔