سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(198) ایک بینک نے طلبہ فنڈز کی حفاظت کی پیشکش کی ہے...

  • 15393
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 998

سوال

(198) ایک بینک نے طلبہ فنڈز کی حفاظت کی پیشکش کی ہے...
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
ایک بینک نے طلبہ فنڈز کے ذمہ داروں کے سامنے یہ پیشکش کی  ہے کہ اگر وہ ان فنڈز کو بینک کے پاس رکھیں توبینک نہ صرف یہ کہ ان کی حفاظت کرے گا بلکہ بینک اس فنڈمیں مددبھی دے گاتوکیا یہ جائزہے کہ ہم اس فنڈکی رقوم کو بینک میں محض حفاظت کے لئے رکھ دیں؟بلاشبہ بینک ضروران رقوم کو اپنے کام میں لائے گااوران سے سرمایہ کاری کرے گا۔

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
یہ کام جائز نہیں ہے  کیونکہ یہ تو عین سود ہے حقیقت یہ ہے کہ بینک طلبہ فنڈ کو ان رقوم کے عوض ایک طے شدہ سوداداکرے گااگرچہ بینک نے تلبیس،دھوکے اورپردہ پوشی سے کام لیتے ہوئے سودکا نام مددرکھ لیا ہے اورسودسودہے،خواہ لوگ اس کا کوئی بھی نام رکھ لیں۔
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

مقالات و فتاویٰ

ص321

محدث فتویٰ

تبصرے