سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(195) سودی کاروبار کرنے والی کمپنیوں کے ساتھ تعاون....

  • 15390
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-19
  • مشاہدات : 976

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

میں ایک تجارتی کمپنی میں اکاونٹنٹ ہوں اوریہ کمپنی بینک سے  سودی قرض لینے کے لئے مجبورہے،میرے پاس بھی قرض کے معاہدے کی کاپی آتی ہے تاکہ میں کمپنی کے رجسٹروں میں اس کے قرض کا اندراج کردوں کیا میرا اس قرض کے معاہدہ کو درج کرنا سود کی کتابت شمار ہوگا کہ میرے لئے اس کمپنی کی ملازمت ہی جائز نہ ہو،نیز کیا اس معاہد ہ کو لکھنے کی وجہ سے میں گناہ گارہوں گا؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

مذکورہ کمپنی کے ساتھ سودی معاملات میں تعاون جائز نہیں کیونکہ رسول اللہﷺنے  سودکھانے والے،کھلانےوالے اورسود کے لکھنے والے اوراس کے دونوں گواہوں پر لعنت کی ہے اورفرمایا کہ‘‘وہ سب(گناہ میں)برابرہیں’’(صحیح مسلم)نیز حسب ذیل ارشادباری تعالی ﴿وَلَا تَعَاوَنُوا عَلَى الْإِثْمِ وَالْعُدْوَانِ﴾‘‘اورگناہ اورظلم کےباتوں میں تعاون نہ کیاکرو۔’’کے عموم کا بھی یہی تقاضا ہے۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

مقالات و فتاویٰ

ص320

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ