علماءکے صحیح ترین قول کے مطابق معین اورحاضر حیوان کی بیع ایک یا ایک سے زیادہ حیوانوں کے ساتھ جائز ہےجب کہ مدت معلوم ہو اورمدت خواہ قریب ہویا بعید اورخواہ متبادل حیوانوں کو قسطوں کی صورت میں اداکیا جائے جب کہ بطورثمن اداکئے جانے والے جانور اپنی صفات کے ساتھ ممتاز ہوں۔۔۔۔خواہ جانور فروخت شدہ جانور کی جنس سے ہویا کسی اورجنس سے کیونکہ نبی کریمﷺسے ثابت ہے کہ آپؐ نے ایک اونٹ خریدا کہ جب آپؐ کے پاس صدقہ کے اونٹ آئیں گے توآپؐ دوااداکریں گے۔’’(حاکم وبیہقی۔۔۔اس حدیث کی سند کے رجال ثقہ ہیں)
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب