السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
وہ مائی جو مسجد نبویﷺ کی صفائی کرتی تھی وہ فوت ہو گئی تو صحابہ نے رات ورات جنازہ پڑھا کر دفن کر دیا تو پھر نبی کریمﷺ نے پوچھا تو آپﷺ نے کہا کہ مجھے اس کی قبر دکھاؤ تو نبی کریم ﷺ نے قبر پر نماز پڑھی کیا قبر پر نماز پڑھی جا سکتی ہے؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
مسجد کی صفائی کرنے والی مائی رضی اللہ عنہا کی قبر پر نبی کریمﷺ نے جو نماز پڑھی تھی وہ اس مائی کی نماز جنازہ تھی۔(بخاری۔الجنائز۔باب الصلاۃ علی القبربعدمایدفن۔مسلم۔الجنائز۔باب الصلاۃ علی القبر)
اور نماز جنازہ قبر پر پڑھی جا سکتی ہے البتہ نماز جنازہ کے علاوہ دوسری نماز قبر پر پڑھنا منع ہے ۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب