سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(170) منیٰ سے باہر رات بسر کرنا

  • 15362
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-18
  • مشاہدات : 512

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
اگرکوئی حاجی رات بسر کرنے کے لئے منی میں جگہ نہ پائے توکیا کرے؟کی منی سے باہر رات بسر کرنے کی صورت  میں کوئی فدیہ وغیرہ لازم ہوگا؟

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

جب حاجی منی میں راتیں بسر کرنے کے لئے جگہ تلاش کرے مگر اسے کوئی جگہ نہ ملے تو پھر اس میں کوئی حرج نہیں کہ وہ راتیں منی سے باہر گزارے کیونکہ ارشادباری تعالی ہے:

﴿فَاتَّقُوا اللَّهَ مَا استَطَعتُم...﴿١٦﴾... سورة التغابن

‘‘سوجہاں تک  ہوسکے اللہ سے ڈرو۔’’

منی میں شب بسرنہ کرنے کی وجہ سے کوئی فدیہ بھی لازم نہ ہوگا کیونکہ یہاں شب بسرکرنا اس کے لئے ممکن ہی  نہ تھا۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

مقالات و فتاویٰ

ص294

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ