سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(156) غروب آفتاب سے نصف گھنٹہ پہلے جہاز نے پرواز شروع کی....

  • 15346
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 803

سوال

(156) غروب آفتاب سے نصف گھنٹہ پہلے جہاز نے پرواز شروع کی....
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
رمضان میں ریاض ایئر پورٹ سے غروبآفتاب سےقریبا نصف گھنٹہ پہلے ہوائی جہازان شاء اللہ پرواز شروع کرے گا،ہم ابھی سعودیہ کی فضا ہی میں ہوں گے جب اذان مغرب شروع ہوجائے گی توکیا ہم اس وقت روزہ افطارکردیں ؟اوراگرہم ابھی تک سورج کو دیکھ رہے ہوں اوراکثر وبیشتر صورتوں میں ایسے ہی ہوتا ہے توکیا ہم ابھی حالت روزہ ہی میں رہیں اوراپنے ملک جاکر افطار کریں یا محض سعودیہ کی اذان کے مطابق افطار کریں؟

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

جب غروب آفتاب سے قبل طیارہ مغرب کی طرف پرواز شروع کردے توآپ کو روزہ ہی کی حالت میں رہنا ہوگاحتی کہ فضا میں سورج غروب ہوجائے یا آپ کسی ایسے شہر میں اترپڑیں جہاں سورج غروب ہوچکاہو کیونکہ نبی کریمﷺکا ارشاد ہے کہ ‘‘جب رات ادھر سے آجائے اوردن ادھر  سے چلا جائے اورسورج غروب ہوجائے توروزہ دارنے روزہ افطارکردیا۔’’(متفق علیہ)

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

مقالات و فتاویٰ

ص282

محدث فتویٰ

تبصرے