آپ پر یہ واجب ہے کہ آپ کے مئوکل نے زکوۃ تقسیم کرنے کے لئے جو شرطیں بیان کی ہیں ،ان کی پابندی کریں،اگران شرطوں کے مطابق زکوۃ کے مستحق نہ ملیں تووہ مال اس کے مالک کو واپس لوٹا دیجئے تاکہ وہ اسے خود مستحق لوگوں میں تقسیم کرے ۔مئوکل کی وصیت کے برعکس آپ اپنی طرف سے اس میں تصرف نہیں کرسکتے کیونکہ دائرہ شریعت مطہرہ کے اند رہتے ہوئے وکیل پر واجب ہے کہ وہ مئوکل کے احکام کی پابندی کرے۔
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب