سونا،چاندی اوردیگر مال کی زکوۃ آپ پر واجب ہے جبکہ نصا ب کے بقدر اس سے زیادہ ہو اوراس پر سال گزرجائے ،اگرآپ کی اجازت سے آپ کا شوہر آپ کی طرف سے زکوۃ اداکردے تواس میں کوئی حرج نہیں ،اسی طرح اگراسے آپ کی اجازت سے آپ کا بھائی یا والد یا کوئی اوراداکردے توبھی کوئی حرج نہیں۔شادی میں مددکے لئے آپ اپنے بھانجے کو زکوۃ دے سکتی ہیں جب کہ وہ خو داپنے اخراجات پورے نہ کرسکتا ہو۔اللہ ہم سب کو اپنی رضا کے مطابق عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب