سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(146) مسکین کون ہے؟ مسکین وفقیر میں فرق کیا ہے؟

  • 15332
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 952

سوال

(146) مسکین کون ہے؟ مسکین وفقیر میں فرق کیا ہے؟
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

مسکین کون ہے جسے زکوۃ دی جائے؟نیز مسکین وفقیر میں فرق کیا ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

مسکین وہ فقیر ہے جس کے پاس کفایت کے بقد پورا مال نہ ہواورجو اس سے بھی زیادہ محتاج ہواسے فقیر کہتے ہیں اوریہ دونوں زکوۃ کے مستحق ہیں جیسا کہ مصارف زکوۃ کا ذکر کرتے ہوئے اللہ تعالی نے فرمایا ہے:

﴿إِنَّمَا الصَّدَقـٰتُ لِلفُقَر‌اءِ وَالمَسـٰكينِ وَالعـٰمِلينَ عَلَيها ...﴿٦٠﴾... سورة التوبة

‘‘(صدقات(یعنی زکوۃ وخیرات)تو مفلسوں اورمحتاجوں اورکارکنان صدقات کا حق ہے۔’’

جس شخص کے پاس اس قدر مال ہو جو اس کے کھانے ،پینے ،لباس اوررہائش کی ضرورت کے لئے کافی ہوخواہ وہ واقف کی صورت میں ہو یا کسب کی صورت میں یا تنخواہ کی صورت میں تو اسے فقیر یا مسکین نہیں کہا جاسکتا اورنہ اسے زکوۃ دینا جائز   ہے ۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

مقالات و فتاویٰ

ص265

محدث فتویٰ

تبصرے