گھراورگاڑیا ں اگرذاتی استعمال یا ان کے کرایوں سے استفادہ کے لئے ہوں توان میں زکوۃ نہیں ہے اوراگریہ گھراورگاڑیا ں تمام یا ان میں سے بعض تجارت کے لئے ہوں توان میں سے جوتجارت کے لئے ہوں گی ان کی قیمت پر زکوۃ واجب ہوگی جب سال گزر جائے گااوراگرانہیں گھریلوضرورتوں ،نیکی کے کاموں یادیگر ضرورتوں پر سال مکمل ہونے سےقبل ہی استعمال کرلیا جائے توان میں زکوۃ نہیں ہوگی کیونکہ اس موضوع سے متعلق واردآیات واحادیث کے عموم کا یہی تقاضا ہے۔
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب