سونےاورچاندی کےزیورات میں زکوٰۃواجب ہےجب کہ ان کاوان نصاب کوپہنچ جائے،سونےکانصاب بیس مثقال اورچاندی کاایک سوچالیس مثقال ہےسعودی عرب میں موجودہ مروجہ پیمانےکےمطابق سونےکانصاب۱۱/۳/۷اشرفی(گنی)ہےلہٰذاجب سونےکےزیورات کاوزن۱۱/۳/۷اشرفی(گنی)یااس سےزیادہ ہوتوعلماءکےصحیح قول کےمطابق زکوٰۃواجب ہےخواہ یہ زیورات پہننےکےلئےہوں۔
چاندی کانصاب موجودہ سعودی کرنسی میں۵۶ریال ہےلہٰذاجب چاندی کےزیورات۵۶سعودی ریال یااس سےزیادہ قہمت کےہوں توان میں زکوٰۃواجب ہے،سونے،چاندی اورسامان تجارت میں چالیسواں حصہ زکوٰۃواجب ہےیعنی ایک سومیں سےڈھائی اورایک ہزارمیں سےپچیس روپےہیں،اس سےزیادہ مالیت کی زکوٰۃبھی اسی حساب سےاداکی جائے گی۔
زکوٰۃزیورات کی مالکہ پرواجب ہے،اگراس کی اجازت سےاس کی طرف سےاس کاشوہریاکوئی اورزکوٰۃاداکردےتواس میں بھی کوئی حرج نہیں ہے،یہ واجب نہیں کہ زکوٰۃ زیورات ہی کی صورت میں اداکی جائےبلکہ اس کی قیمت میں سےبھی اداکی جاسکتی ہے،جب ایک سال گزرجائےتوسال پوراہونےپربازارمیں ان کی جوقیمت ہوگی اس کےمطابق زکوٰۃاداکی جائےگی۔
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب