سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(117) جب نمازی یہ محسوس کرے کہ کوئی چیز خارج ہوئی ہے تو۔۔۔۔؟

  • 15279
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 605

سوال

(117) جب نمازی یہ محسوس کرے کہ کوئی چیز خارج ہوئی ہے تو۔۔۔۔؟
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
جب میں نماز کے لئے وضو کرتا ہوں تودوران وضو یوں محسوس ہوتا ہے کہ عضو تناسل سے کوئی چیز نکل رہی ہےتوکیا اس کے یہ معنی ہیں کہ میں ناپاک ہوگیا ہوں یا نہیں؟اگرمیں نماز پڑھتے ہوئے اس طرح محسوس کروں تواس سےمیری نماز باطل ہوجائے گی یا نہیں؟

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

نمازی کے یہ محسوس کرنے سے کہ اس کی دبر یا قبل سے کوئی چیز خارج ہوئی ہےوضو باطل نہیں ہوتا،لہذا اس کی طرف التفات  نہیں کیا جائے گا کیونکہ یہ شیطانی وسوسہ ہے۔نبی کریمﷺسے اس طرح کی صورت حال کے بارے میں سوال کیا گیا توآپؐ نے فرمایا کہ ‘‘اس وقت تک نماز نہ توڑے جب تک آواز نہ سن لے یا بدبومحسوس نہ کرے۔’’(متفق علیہ)

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

مقالات و فتاویٰ

ص247

محدث فتویٰ

تبصرے