اس حالت میں نماز توصحیح ہوگی لیکن آپ کو وسوسوں سب بچنا چاہئے اوراس کی صورت یہ ہےکہ جب آپ نماز شروع کرنے لگیں تواپنی توجہ اللہ کی جانب مبذول کریں،اس کی عظمت کے تصو ر کو مستحضرکریں (مدنظر رکھیں)اورقلبی انہماک کے ساتھ نماز اداکریں،نیز ووسوسوں کے وقت‘‘اعوذبالله من الشيطن الرجيم’’پڑھ لیاکریں۔ان شاءاللہ اس سے وسوسے زائل ہوجائیں گے ،شیطان ذلیل ورسواہوگااوراللہ سبحانہ وتعالی راضی ہوجائے گا۔
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب