نبی کریمﷺسےفرض نمازوں کےبعد ہاتھ اٹھاکردعاءمانگناثابت نہیں ہے،ہمارےعلم کی حد تک حضرات صحابہ کرامؓ میں سےبھی کسی سےایساثابت نہیں ہے،جو لوگ فرض نمازوں کے بعد ہاتھ اٹھاکردعاءمانگتےہیں تویہ بدعت ہے۔جس کا کوئی ثبوت نہیں اورنبی کریمﷺنےفرمایاہےکہ جس نےکوئی ایساعمل کیاجس پرہماراامرنہیں ہےتووہ مردودہے۔(صحیح مسلم)نیز نبی علیہ الصلوٰۃ والسلام نےیہ بھی ارشادفرمایاہےکہ‘‘جس نےہمارےاس امر(دین)میں کوئی ایسی نئی بات ایجاد کرلی جواس میں سےنہ ہوتووہ مردودہے۔’’
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب