الْحَمْدُ لِلَّـهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ،نمازعید شہروں اوربستیوں میں تو اداکی جاتی ہے لیکن جنگلوں اورسفر میں اسے قائم کرنے کاحکم نہیں ہے ،رسول اللہ ﷺکی سنت سےیہی ثابت ہے اوریہ ثابت نہیں کہ رسول اللہﷺیاصحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے کبھی سفرمیں یا جنگل میں نماز عید ادا کی ہو۔حضورعلیہ الصلوۃ والسلام نے حجۃ الواداع کے موقعہ پر عرفہ میں نماز جمعہ نہیں پڑھی،اس طرح آپؐ نے منی میں نماز عید بھی نہیں پڑھی اورہر طرح کی خیروبھلائی اورسعادت آپؐ کے اورآپؐ کے صحابہ کرام
رضی اللہ عنہم کے اتباع ہی میں مضمر ہے
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب