جوشخص بیماری وغیرہ کے کسی شرعی عذر کی وجہ سے مسلمانوں کے ساتھ جمعہ نہ پڑھ سکے تواسے نماز ظہر پڑھنی چاہئے۔عورت کو بھی نماز ظہر پڑھنی چاہئےاوراس طرح مسافر اوربادیہ نشین لوگ بھی نماز ظہر اداکریں گے۔جیسا کہ سنت سے ثابت ہے ،اکثر اہل علم کا قو بھی یہی ہے اورمسئلہ میں شاذ رائے رکھنے والے کے قول کا کوئی اعتبار نہیں۔
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب