مذکورہ بالا حالت میں سب کی نماز صحیح ہے کیونکہ مرد اورعورتیں سب مسجد میں ہیں اورلاوڈسپیکر کے ذریعہ امام کی آواز سن کر اس کی اقتداء ممکن ہے۔اس مسئلہ میں علماء کاصحیح قول یہی ہے ۔اس مسئلہ میں البتہ یہ اختلاف اہمیت کا حامل ہے کہ جب بعض مقتدی مسجد سے باہر ہوں اوروہ امام یا بعض مقتدیوں کو بھی نہ دیکھ سکتے ہوں تو کیا ان کی نماز صحیح ہوگی یا نہیں۔
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب