السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
حائضہ کے لیے قرآن مجید پڑھنا ناجائز ہے۔ بنات مدارس میں معلمات اور متعلّمات کے لیے ان کا تدریس پروگرام جاری وساری رکھنا ضروری ہے۔ کیا وہ سماعت کر سکتی ہیں۔ یا قرآن وحدیث کی کتب کو ہاتھ نہ لگائیں دور بیٹھ کر عبارت وغیرہ پڑھ سکتی ہیں؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
حائضہ قرآن مجید کو ہاتھ نہیں لگا سکتی اور نہ ہی اس کو چھو سکتی ہے کیونکہ حدیث میں ہے:
’’ أَنْ لاَّ یَمَسَّ الْقُرْآنَ إِلاَّ طَاہِرٌ‘‘
’’نہ چھوئے قرآن کو مگر پاک‘‘
زبانی پڑھ سکتی ہے کوئی پڑھ رہا ہو تو سن بھی سکتی ہے حائضہ کے قرآن مجید کو پڑھنے کی ممانعت میں جو روایات پیش کی جاتی ہیں وہ پایہ ثبوت کو نہیں پہنچتیں۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب