سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(75) جہری نماز میں امام کی غلطی اور مقتدی کا لقمہ دینا

  • 15229
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-19
  • مشاہدات : 770

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
جب امام جہری نماز میں قرات کرتے ہوئے ایسی غلطی کرے کہ ایک آیت ہی ساقط کردے یا آیت کا کوئی جزءساقط کردے یاغلطی سےآیت کے لفظ کو بدل دے یا اس طرح کی کوئی اورغلطی کرے تو کیا مقتدی کے لئے لقمہ دینا واجب ہے؟

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

جب امام قرات میں غلطی کرے کہ کوئی آیت ساقط کردےیا اس میں لحن کرےتو مقتدی کے لئے ضروری ہے کہ اسے لقمہ دے اوراگر غلطی یا لحن سورہ فاتحہ میں ہوتومقتدی کے لئے لقمہ دینا واجب ہے۔کیونکہ سورہ فاتحہ پڑھنا نماز کا رکن ہے۔ہاں!البتہ اگرلحن سے معنی میں تبدیلی نہ آتی ہوتو پھر لقمہ دینا واجب نہیں ہے ۔مثلا الرَّ‌حْمَـٰنِ یاالرحیم پرنصب پڑھ لے۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

مقالات و فتاویٰ

ص230

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ