طہارت کے بعد خارج ہونے والا مادہ اگر زرد یا مٹیالے رنگ کا ہے تو اسے کچھ بھی نہیں سمجھا جائے گااوراس کاحکم پیشاب کے حکم میں ہوگا۔ہاں البتہ اگر وہ صاف طورپر خون ہوتواسے حیض شمارکیا جائےگااورتمہیں دوبارہ غسل کرنا ہوگا کیونکہ حضرت ام عطیہ رضی اللہ عنہا۔۔۔(ان کاشمارصحابیات میں ہے۔۔۔)سے روایت ہے کہ ‘‘طہارت کے بعد ہم زردیا مٹیالے رنگ کے خارج ہونے والے پانی کو کچھ بھی شمار نہیں کرتی تھیں۔’’
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب